دبئی: پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ ’’مین آف دی میچ ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اب تک 82 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 9 بار ’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔بوم بوم آفریدی نے اپنی آل راؤنڈر کارکردگی کے باعث 1218 رنز بناکر 83 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل 45 میچز میں 1406 رنز بناکر 8 بار میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اب تک 64 میچوں میں 1382 رنز بنائے اور 8 بار’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ کرکے تیسرے نمبر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میک کولم اور بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ 7، 7 بار’’میچ کے بہترین کھلاڑی ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرکے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
0 comments:
Post a Comment