گوگل کا نیا فیچر؛ جو کئی گھنٹوں تک آپ کو مصروف رکھ سکتا ہے


گوگل نے معلومات کے متلاشی افراد کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو دلچسپ معلومات کے خواہشمند افراد کو 
گھنٹوں اسکرین کے سامنے بیٹھنے پر مجبور کردیتا ہے۔


گوگل سرچ بار پر  ’’I’m feeling curious‘‘  ٹائپ کرنے کے بعد اسکرین پر ایک کے بعد دلچسپ حقائق ظاہر ہوتے ہیں جو صرف چار سطروں تک محدود ہوتے ہیں۔ ان میں تاریخ، جغرافیہ، بنیادی معلومات ، دلچسپ حقائق اور سائنس کی معلومات ظاہر ہوتی ہیں لیکن تمام معلومات عام افراد کی دلچسپی کے تحت نمودار ہوتی ہیں۔ ایک معلومات کے نیچے نیلی لائن میں ’’دوسرا سوال پوچھیں‘‘ کا آپشن نیلی لائن میں ظاہر ہوتا ہے اور اس پر کلک کرکے اگلی معلومات ظاہر ہوتی ہے۔
عجیب و غریب اور دلچسپ معلومات کے حقائق کے نیچے ان کے مستند حوالہ جات بھی درج ہوتے ہیں جن پر کلک کرکے ان کی تصدیق بھی کی جاسکتی ہے لیکن گوگل کی اس معلومات اور اس سے قبل سرچ انجن میں پوچھے گئے سوالات سے بہت سی ویب سائٹ ناراض بھی ہیں کیونکہ اگر پاکستان لکھیں تو گوگل اسکرین کی دائیں جانب وکی پیڈیا سے اس کا جواب لے آتا ہے اور ایسی ہی دیگر ویب سائٹ سے رجوع کرتا ہے ۔ اس عمل سے لوگ اس ویب سائٹ پر جانے کی بجائے گوگل سرچ پیج پر ہی معلومات پڑھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔
اگست میں وکی پیڈیا کے شریک بانی نے شکایت کی تھی کہ گوگل کے اس عمل سے ان کا ٹریفک متاثر ہورہا ہے اور گوگل کی جانب سے معلوماتی گراف دکھانے پر ان کی ویب سائٹ 21 فیصد ٹریفک کھوچکی ہے۔
Share on Google Plus

About Unknown

0 comments:

Post a Comment