کوئٹہ: لیاری گینگ وار کا سرغنہ نور محمد عرف نوربابا لاڈلا بلوچستان میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری گینگ وار کا سرغنہ نور محمد عرف نوربابا لاڈلا ساتھیوں کے ہمراہ بلوچستان سے ایران فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تاہم بلوچستان حکومت نے بابا لاڈلا کی ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تقریباً 6 ماہ قبل بھی بابا لاڈلا کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی تاہم اب بھی بابا لاڈلا کی ہلاکت سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔
واضح رہےکہ اس سے قبل بھی بابا لاڈلاکی ہلاکت کی خبریں آتی رہی ہیں تاہم لیاری آپریشن کے بعد بابا لاڈلا فرار ہوگیا تھا،ملزم اغوا برائے تاوان، قتل سمیت دیگر جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment